Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلا سے لی گئی خانہ کعبہ کی روشن تصویر وائرل

یہ چھ ماہ تک خلائی سٹیشن میں تجربات کرتے رہے- (فوٹو اخبار 24)
خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے- جاپانی خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے یہ تصویر لے کر شیئر کی تھی-
اخبار 24 کے مطابق جاپانی خلا نورد نے تصویر کو (مکہ - سعودی عرب) کا عنوان دیا ہے جس میں مکہ  مکرمہ کی عمارتیں، شاہراہیں اور تاریخی پہاڑ نظر آرہے ہیں-
تصویر کے  بیچ میں مسجد الحرام کا روشن چمکتا ہوا دودھیائی منظر بڑا دلکش لگ رہا ہے- تصویر کے اطراف منیٰ کے خیمے اور جمرات کا علاقہ بھی دیکھا جاسکتا ہے-
جاپانی خلا نورد 24 اپریل کو خلائی سٹیشن سے وطن واپس پہنچ گئے- ان کے ہمراہ دس دیگر خلا نورد بھی تھے- یہ چھ ماہ تک بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں مختلف تجربات کرتے رہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: