Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلی گرام فیچر ’خودکار ڈیٹا وائپ‘ کو کیسے فعال کریں؟

موبائل فون میں جمع شدہ ڈیٹا سے چھٹکارا پانے کے لیے ٹیلی گرام جدید فیچرز مہیا کرتا ہے۔ فوٹو: ان سپلیش
ٹیلی گرام میسجنگ ایپلی کیشن ٹیکسٹ میسجز اور ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو خفیہ رکھتی ہے، جو واٹس ایپ جیسی ایپلی کیشنز کے مقابلے میں اس ایپلی کیشن کے صارفین کی رازداری میں اضافہ کرتی ہے۔
موبائل فون میں جمع شدہ ڈیٹا سے چھٹکارا پانے کے لیے  ٹیلی گرام بہت سے پوشیدہ اور جدید فیچرز مہیا کرتا ہے۔
سعودی میگزین الرجل کے مطابق ٹیلی گرام ’خود کار ڈیٹا وائپ‘ کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو خود کار طریقے سے صارف کی طرف سے بتائے گئے وقفے کے بعد فون میں موجود میسجز، تصاویر، ویڈیوز، سٹیکرز اور GIF کو حذف کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اس فیچر کو مندرجہ ذیل طریقے پر عمل کرتے ہوئے فعال کرسکتے ہیں:
1۔ اپنے سمارٹ فون پر ٹیلیگرام ایپلیکیشن کھولیں
2۔ سکرین کے اوپری بائیں طرف تین عمودی لائنوں پر ٹیپ کریں
3۔ سائیڈ مینو ظاہر کرنے کے لیے ترتیبات کا اختیار دبائیں
4۔ سٹوریج کا استعمال تلاش کرنے کے لیے اختیارات کو نیچے سوائپ کریں، پھر سٹوریج کا استعمال کریں۔

ٹیلی گرام ’خود کار ڈیٹا وائپ‘ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ (فوٹو:اے ایف پی)

اگر کوئی فوری فون میموری کو صاف کرنا چاہتے ہیں تو کلیئر ٹیلی گرام کیشے آپشن پر کلک کریں۔
 اس کے علاوہ اگر آپ پیغامات سمیت ٹیلی گرام ایپلی کیشن میں اپنی ڈیوائس میں رکھی ہوئی ہر چیز کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو کلیئر لوکل ڈیٹا بیس پر کلک کریں۔
ٹیلیگرام ایپلی کیشن یہ ترتیبات بھی فراہم کرتا ہے کہ آپ کا فون آنے والے پیغامات خود بخود ڈاؤن لوڈ نہ کرے۔ ’خود بخود ڈاؤن لوڈ میڈیا‘ سیکشن سے خود کار طریقے سے ڈاؤن لوڈ کی ترتیبات کے آگے ظاہر ہونے والے بٹنوں کو غیر فعال کر دیں۔
موبائل ڈیٹا کا استعمال کرتے وقت، وائی فائی سے منسلک  ہونے کے بعد یہ آپشن ہوتے ہیں۔

شیئر: