Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگز کالج مملکت میں پہلا آزاد برطانوی سکول کھولے گا

رائل کمیشن فار ریاض سٹی کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کیا گیا تھا۔( فوٹو عرب نیوز)
برطانیہ کا ٹاپ رینک کنگز کالج رواں سال سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک بین الاقوامی سکول کھولے گا جس میں رائل کمیشن فار ریاض سٹی (آر سی آر سی) کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں کھلنے والا یہ پہلا برطانوی آزاد سکول برانڈ ہو گا۔
کنگز کالج رائل کمیشن فار ریاض سٹی کے فلیگ شپ انٹرنیشنل سکول اٹریکشن پروگرام کے تحت کھلنے والا پہلا سکول بھی ہو گا جس کی شروعات مملکت کی تعلیم اور سرمایہ کاری کی وزارتوں کے ساتھ کی گئی ہے۔
رائل کمیشن فار ریاض سٹی کے صدر فہد الرشید نے کہا  کہ ’تعلیم کے شعبے کو بڑھانے میں حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، وزارت تعلیم کے ساتھ ہماری شراکت اور سعودی اور غیر ملکی طلبا کو تعلیم اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے آر سی آر کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ نیا سکول کے جی سے گریڈ 12 تک کے طلبا کو خصوصی طور پر پورا کرے گا اور کنگز کالج کے اساتذہ کے بین الاقوامی نیٹ ورک تک رسائی سے فائدہ اٹھا سکے گا۔
اس کے سابق طلبا میں نوبل انعام یافتہ،عالمی رہنما،پالیسی ساز، اولمپین،مصنفین اور موسیقار شامل ہیں۔
سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرمپٹن نے کہا کہ اس اعلان سے تعلیم کے شعبے میں برطانیہ اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو تقویت ملی ہے۔

شیئر: