Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان آنے والی پروازیں 80 فیصد کم، مسافروں کے لیے قرنطینہ لازمی

پاکستان آنے والے مسافروں کو دس دن کے لازمی قرنطینہ سے گزرنا ہوگا۔ فائل فوٹو: روئٹرز
پاکستان میں کورونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے بعد ملک میں آںے والی پروازوں اور مسافروں کے لیے نئے ضوابط لاگو کیے جا رہے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان آنے والی پروازوں کی تعداد کو کم کر کے 20 فیصد تک کیا جا رہا ہے۔ اور سی کیٹگری میں شامل ملکوں کی فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

 

یہ ضوابط چار مئی کو رات بارہ بجے سے لاگو ہوں گے اور 19 مئی کی رات تک نافذ رہیں گے۔
پاکستان آنے والے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ 72 گھٹنے قبل کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ساتھ لانا ہوگی۔ ایئرپورٹ سے نکلنے سے قبل مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ان کو دس دن گھر پر لازمی قرنطینہ میں رہنا ہوگا جبکہ مثبت آنے والے مسافروں کو صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کی جانب سے مختص کیے گئے مراکز میں ان کے خرچے پر دس دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 146 اموات ہوئیں۔
اس دوران چار ہزار 696 مزید مریض سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 90 ہزار 553 ہے جبکہ اموات کی کُل تعداد 17 ہزار 957 تک پہنچ گئی۔

شیئر: