کہیں موسم ابر آلود اور کہیں بارش کا امکان
ابھا میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینی گریڈ تک رہے گا۔ (فوٹو سبق)
سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے ہے کہ اتوار دومئی کو مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم ابرآلود جبکہ بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق نجران ، جازان ، عیسر، الباحہ اور مکہ مکرمہ ریجن کے بعض علاقوں میں کہیں گرج چمک کے ساتھ جبکہ کہیں بلکی بارش کا قوی امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرقی ریجن کے شمالی علاقے اور ریاض ریجن میں مطلع آبر آلود رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔
مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ ریجن میں رہے گا جہاں پارہ 39 ڈگری جبکہ ابھا میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینی گریڈ تک رہے گا۔