Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئر پورٹ مسافروں کے خیر مقدم کے لیے تیار ہیں: سول ایوی ایشن

17 مئی سے سعودی شہریوں کے سفر پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو پیر 17 مئی سے سفر کی اجازت دیے جانے کے بعد سعودی ائیر پورٹ مسافروں کے خیر مقدم کے لیے تیار ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرائیوٹ ایوی ایشن سمیت مملکت میں کام کرنے والی تمام ایئرلائنز کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں متعلق ضروریات، سفارشات اور طریقہ کار پر عملدرآمد کی تفصیلات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ’ پیر 17 مئی 2021 سے رات ایک بجے سعودی عرب کے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں شہریوں کےلیے کھول دی جائیں گی۔ عمل درآمد اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک بجے سے ہوگا‘۔ 
 وزارت داخلہ  کا کہنا تھا کہ’ 17 مئی سے سعودی شہریوں کے بیرون مملکت سفر پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے‘۔ 
’ ان افراد کو سفر کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں یا سفر سے کم از کم دو ہفتے قبل ایک خوراک لگوائی یا وہ جو گزشتہ چھ مہینے کے دوران کورونا سے صحتیاب ہوئے یا جن کی عمر 18 سال سے کم ہے‘۔

شیئر: