مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے کہا ہے کہ’ وہ شادی کے ستائیس سال بعد طلاق لے ر ہے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یقین نہیں ہے کہ اب ہم ایک جوڑے کی حیثیت سے ایک ساتھ چل سکتے ہیں‘۔
اس جوڑے نے طویل رفاقت کے بعد علیحدگی کا اعلان ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا ہے۔
بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اس پر بہت سوچنے اور اپنے تعلقات پر بہت کام کرنے کے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’ہم نے تین بچوں کی پرو رش کی اور ایک ایسی فاونڈیشن بنائی جو پور ی دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور کارآمد زندگی گزارنے کے قابل بنایا جا سکے‘۔
دونوں کی ملاقات 1980 کی دہائی میں اس وقت ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت اختیار کی تھی ، ان کے تین بچے ہیں۔
دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن چلاتے ہیں۔