Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بل گیٹس بیٹی کی’ پسند‘ پر خوش

بل گیٹس نے بیٹی کے انتخاب پر پسندیدگی کااظہار کیا ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا
مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس کی بیٹی جینفر کی مصری نوجوان نایل نصار سے منگنی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ 
 جینفر بل گیٹس نے انسٹا گرام کے اپنے اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ’لاکھوں لوگوں نے مجھے انسٹا گرام ، فیس بک،ایس ایم ایس اور ای میل پر مبارکباد دی ہے۔ سب کی شکر گزار ہوں۔ ہم دونوں مبارکباد پر آپ سب کے جی جان سے شکر گزار ہیں ‘۔
بل گیٹس نے بھی اپنی بیٹی کے انتخاب پر پسندیدگی کااظہار کیا ہے۔
مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی نے کہا’اپنی بیٹی کی منگنی کے اعلان پر خوش ہوں۔ دونوں کی تصویر انسٹا گرام پر دیکھ کر میں غیر معمولی خوشی محسوس کررہا ہوں۔ نایل اور جینفر دونوں کو منگنی مبارک ہو‘۔

جینفر کی مصری نوجوان نایل نصار سے منگنی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔فوٹو: سوشل میڈیا

جینفر بل گیٹس اور نایل نصار کی محبت کی کہانی 2017 سے کچھ پہلے پیرس میں گھڑ سواری کے مقابلے کے موقع پر شروع ہوئی تھی۔
واضح رہے مصر ی نوجوان نایل نصار کیلی فورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کا طالب علم رہ چکا ہے جہاں ان کی اور جینیفر کی دوستی ہوئی۔ 
2018 میں بل گیٹس کی بیٹی نے نئے سال کی تعطیلات مصر میں نایل نصار کے ساتھ گزاری تھیں۔ اہرامات اور دریائے نیل کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں۔
اس سے قبل نایل نصار نے سوشل میڈیا پر جینفر کے ساتھ اپنی ایک تصویر جاری کی تھی ۔ یہ تصویر ویلنٹائن ڈے کے موقع پر لی گئی تھی۔ کیپشن تھا ’ویلنٹائن ڈے مبارک ہو ہر سال خوشیوں کا یہ دن آئے اور مبارک ہو‘۔

شیئر: