Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک کی سعودی عرب پر مسلسل حوثی حملوں کی مذمت

یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو نظرانداز کرنے کی عکاسی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
خلیجی ممالک نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی  جانب  ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملوں کے سلسلے کی مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے اتوار کو بتایا گیا کہ سعودی عرب کے دفاعی دستوں نے جنوبی علاقے نجران کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل اور دو حوثی دھماکہ خیز ڈرونز مار گرائے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان شدت پسند حملوں کا تسلسل ملیشیا کی طرف سے تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو نظرانداز کرنے کی عکاسی ہے۔

نجران کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل اور دو حوثی ڈرونز مار گرائے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

بحرین نے سعودی عرب  کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےمملکت کی سلامتی کے پیش نظر کسی بھی ایسے حملے کی مذمت کی ہے۔
کویت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کے ان حملوں سے سعودی عرب  اور خطے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔
عرب وزرائے داخلہ کی کونسل نے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کو جوابدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے  کیونکہ یہ حملے رمضان  المبارک کے دوران تمام مذہبی، انسان دوستی اور اخلاقی حدود اور اقدار سے تجاوز کیا ہے۔
خلیجی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح مبارک الحجرف نے شدت پسند حوثی ملیشیا کے تمام حملوں کا مقابلہ کرنے میں عرب اتحاد اور رائل سعودی ایئر ڈیفنس فورسز کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔

یہ حملے مذہبی، انسان دوستی اور اخلاقی حدود اور اقدار سے تجاوز ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

اس سے قبل العربیہ ٹی وی  نے تصدیق کی  تھی کہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو ڈرونز سے مملکت کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا  گیا جس میں سے ایک خمیس مشیط کی طرف  گیا تھا۔
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا  کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں  جدہ کی جانب داغے جانے والے ڈرون کو مار گرایا تھا۔
 

شیئر: