سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سرکاری اور نجی اور بغیر منافع والے اداروں کے ملازمین کی عید تعطیلات سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بتایا ہے کہ ’سرکاری اداروں کے ملازمین کی عید تعطیلات جمعرات چھ مئی سے شروع ہوں گی اور پیر 17 مئی 2021 کو چھٹی کا آخری دن ہوگا۔ منگل سے سرکاری دفاتر کھلیں گے۔‘
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ ’پرائیویٹ سیکٹر اور بغیر منافع والے سیکٹر کے ملازمین کی عید تعطیلات چار دن کی ہوں گی، ان کا آغاز منگل 11 مئی کی ڈیوٹی مکمل کرکے ہوگا۔ آجروں کو قانون محنت کے لائحہ عمل کی دفعہ 24 کی دوسری شق کی پابندی کرنا ہوگی۔‘