Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر کی تعطیلات پر خصوصی سفری پیکیج متعارف

 ٹکٹ، رہائش، بکنگ کی فیس اور مفت انشورنس شامل ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں فضائی کمپنیوں اور ٹریولنگ ایجنسیوں نے عید الفطر کی تعطیلات پر بین الاقوامی پروازوں کے لیے خصوصی پیشکشوں کا اعلان کیا ہے۔
1200 درہم سے پیکیج شروع کیے گئے ہیں۔ اس میں ٹکٹ، ہوٹل میں رہائش، بکنگ کی فیس اور مفت انشورنس کی سہولتیں شامل ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق ٹریولنگ ایجنسیوں کے دو مینجرز نے بتایا کہ عید الفطر کی تعطیلات پر آفرز کا مقصد لوگوں کو سفر پر آمادہ کرنا ہے۔ قیمتیں ایسی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ سفر کا پروگرام بناسکتے ہیں۔  
 جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے 1300 درہم ٹکٹ بمعہ تین رات ہوٹل میں قیام ، 1600 درہم کا ٹکٹ بریفان کے لیے رکھا گیا ہے۔ 4 راتیں ہوٹل میں رہائش بھی شامل ہے۔
قاہرہ کے لیے 1900 درہم کا پیکیج جاری کیا گیا ہے فائیو سٹار ہوٹل میں قیام بھی اس کا حصہ ہوگا۔ 
بلغراد کے لیے 2228 درہم کا پیکیج ہے۔ زنجبار کے لیے 3 رات قیام اور سفر کا پیکیج  2149 درہم کا ہے۔ تبلیسی کے لیے  2299 ریال، مالدیپ کے لیے 3700 درہم  کا پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔ 
ایک اور ٹریول کمپنی کے محمد جاسم نے کہا کہ سفری پابندیوں میں کمی پر نئی پیشکشیں لوگوں کو سفر کے لیے آمادہ کرنے کے  لیے کی جا رہی ہیں۔ 

شیئر: