Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی سفیر کو ریاض کا خوبصورت منظر بھا گیا

سوشل میڈیا صارفین ٹویٹ پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں متعین جاپانی سفیر ’فومیو ابوائی‘ نے سعودی دارالحکومت ریاض کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
اخبار  24 کے مطابق جاپانی سفیر نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے شاہ عبداللہ مالیاتی مرکز کی ایک عمارت سے ریاض شہر کا خوبصورت شاندار منظردیکھا جو انہیں بہت اچھا لگا ہے۔ 
سوشل میڈیا صارفین جاپانی سفیر کے ٹویٹ پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک صارف نے درخواست کی کہ ’جاپانی سفیر نے ریاض کی جو تصویر شیئر کی ہے اسے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے اور آئندہ دارالحکومت میں ہونے والی تبدیلیوں سے اس کا تقابل کیا جائے‘۔ 
جاپانی سفیر نے صارف کے اس خیال سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دلایا کہ  ’وہ ایسا ہی کریں گے‘۔

شیئر: