Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہمانوں کے استقبال کے لیے ریڈ کے بجائے بنفشئی کارپٹ

بنفشئی کارپٹ کا انتخاب سعودی وزارت ثقافت اور شاہی پروٹوکول نے کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے ریاستی مہمانوں  کے استقبال کے لیے ریڈ کے بجائے بنفشئی کارپٹ کا انتخاب کیا ہے۔ برادر اور دوست ممالک کے سربراہ، وزرا، سفرا اور نمائندوں کے سرکاری استقبال کے موقع پر ریڈ کارپٹ کے بجائے بنفشئی رنگ کا کارپٹ بچھایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق بنفشئی کارپٹ سعودی صحراؤں اور موسم بہار کے زمانے میں سعودی پہاڑوں اور پہاڑیوں کے رنگ سے میل کھاتا ہے۔

بنفشئی رنگ کو سعودی ثقافت میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

موسم بہار کے زمانے میں سعودی عرب کے پہاڑی علاقے بنفشئی رنگ کے پھولوں سے سج جاتے  ہیں۔  
بنفشئی کارپٹ کو سعودی ثقافت میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عوامی ہنر مند عام طور پر ہاتھ سے بنفشئی کارپٹ تیار کرتے ہیں۔
بنفشئی کارپٹ کا انتخاب سعودی وزارت ثقافت اور شاہی پروٹوکول نے مل کر کیا ہے۔

شیئر: