Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیمنٹ فیکڑیوں کو پہلی سہ ماہی میں منافع

تبوک سیمنٹ کے خالص منافع میں سب سے بڑی کمی واقع ہوئی(فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب کی مین مارکیٹ میں شامل سیمنٹ کمپنیوں نے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 892.5 ملین ریال کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ اس سے گذشتہ سال اسی عرصے میں تقریباً 1.05 بلین ریال کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
الاقتصادية نے سعودی فنانشل مارکیٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ چار کمپنیوں میں ریکارڈ ترقی ریکارڈ کی گئی  جبکہ باقی 10 کمپنیوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔
عرب نیوز کے مطابق نجران سیمنٹ نے خالص منافع میں سب سے زیادہ 51.4 فیصد نمو ریکارڈ کی جبکہ عربی سیمنٹ کمپنی نے 48.6 فیصد نمو حاصل کی اس کے بعد الجوف سیمنٹ میں 15.4 فیصد اضافہ ہوا۔
تبوک سیمنٹ کے خالص منافع میں سب سے بڑی کمی واقع ہوئی  جو 75.6 فیصد کم ہو کر ‎  ملین ریال ہو گئی۔7.1
سیمنٹ کمپنیوں کی آمدنی رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1.5 فیصد کم ہو کر 2.94 بلین ریال ہو گئی جبکہ 2020 کے اسی عرصے کے دوران تقریباً  2.98 بلین ریال  کے مقابلے میں آمدنی میں پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔

شیئر: