Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان پورٹ سے سیمنٹ کا خام مال برآمد

بندرگاہ کورونا بحران کے دوران فعال انداز میں کام کررہی ہے.(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے جنوب مغرب میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع جازان بندرگاہ کورونا کی وبا کے باوجود 2 لاکھ ٹن سے زیادہ سیمنٹ کا خام مال برآمد کررہی ہے.
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سی پورٹس پبلک اتھارٹی جازان بندرگاہ سمیت ملک کی تمام بندرگاہوں کو بحران کے زمانے میں بھی فعال انداز میں کام کرنے کا ماحول قائم کیے ہوئے ہے.
  اس کی بدولت قومی معیشت کا پہیہ حرکت میں ہے اور سعودی عرب کی تجارتی سرگرمیوں کو سہولت مل رہی ہے.
یاد رہے کہ سی پورٹس پبلک اتھارٹی نے حال ہی میں جازان بندرگاہ کے اندر بہت بڑا رقبہ کرائے پر اٹھایا ہے.  جہاں سامان درآمد اور برآمد کرنے والے سرمایہ کار اپنے منصوبے قائم کررہے ہیں.
سی پورٹس پبلک اتھارٹی نے سیمنٹ اور الکلنکر(پتھر کی باقیات کوئلہ یا بھٹی سے نکالا ہوا مادہ) برآمد کرنے کے لیے ایک لاکھ مربع میٹر کا رقبہ مختص کیے ہوئے ہے تاکہ نجی ادارے بہتر ماحول میں درآمد و برآمدات کے کام انجام دے سکیں.
اس کی بدولت انہیں سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی حاصل ہورہے ہیں.
 یااد رہے کہ پورٹس اتھارٹی نے مملکت میں کام کرنے والی تمام شپنگ کمپنیزکو بھی کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ہدایات جاری کی ہیں جن میں جہازراں کمپنیز کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ پورٹ اتھارٹی کو بندرہ گاہ پر پہنچنے سے قبل مطلع کریں اور انہیں ان تمام ملکوں کے بارے میں بتایا جائے جہاں سے وہ ہوتے ہوئے یا براہ راست آرہے ہیں.
 جہازراں کمپنی پر لازم ہے کہ وہ سعودی عرب کی بندرگاہ پر پہنچنے سے قبل اپنے عملے کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات مہیا کرے جس میں تمام عملے کا میڈیکل سرٹیفیکٹ فراہم کرنا بھی شامل ہے.

شیئر: