اسلام آباد میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرانے کی منظوری
منصوبے مایں خادم حرمین شریفین لائبریری اور عجائب گھر شامل ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرانے کی منظوری دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جامع مسجد یونیورسٹی کیمپس میں تعمیر کی جائے گی۔ اس میں چار ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے جبکہ خواتین کے لیے خاص مصلے میں 2 ہزار کی گنجائش ہوگی۔
علاوہ ازیں خارجی صحنوں میں چھ ہزار افراد نماز پڑھ سکیں گے-
اس منصوبے کے تحت خادم حرمین شریفین لائبریری، خادم حرمین شریفین عجائب گھر، امیر محمد بن سلمان کانفرنس ہال، دفتری خدمات زون اور پارکنگ لاٹس بھی ہوں گی۔
سعودی عرب فیصل مسجد اسلام آباد کی طرح بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 80 کنال پر محیط مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرے گا۔