اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 997 کیسز کی تصدیں ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں کورونا سے 1ہزار 26 افراد صحتیاب ہوئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ ہفتہ کے روز سامنے آنے والے مزید کیسز کی بعد اب تک مملکت میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار442 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہلاکتیں ہوئی جس کے بعد اب تک اس مرض سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار59 ہو گئی۔
ریاض ریجن میں کسیز سب سے زیادہ رہے(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ 8 مئی کو سب سے زیادہ کورونا کیسز کی تصدیق ریاض ریجن میں ہوئی جہاں 372 افراد اس مرض میں پائے گئے جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں 250 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مشرقی ریجن میں مریضوں کی تعداد 123 رہی جبکہ عسیر میں 54 اور مدینہ منورہ ریجن میں کورونا متاثرین کی تعداد49 رہی۔
جازان ریجن میں مصدقہ کیسز 41 ، قصیم ریجن میں 28 ، حائل میں 23 ، نجران 16 ، شمالی حدود ریجن 14 ، تبوک اور الباحہ ریجن میں 10 ، دس افراد جبکہ الجوف ریجن میں مریضوں کی تعداد 7 رہی ۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہی روز میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ایک ہی دن میں 1 ہزار 26 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار 676 تک پہنچ چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت 9 ہزار 707 ایکیٹوکیسز موجود ہیں جن میں سے 13 سو 19 کی حالت نازک ہے جنہیں مختلف ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیاہے۔