کورونا کے 948 نئے کیسز، ایک ہی دن میں 9 ہلاکتیں
کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ کے قریب ہو گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت میں کورونا کے 948 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اب تک کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 54 تک پہنچ گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی نے وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ 17 اپریل کو جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتیں 6 ہزار810 ہو گئی۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا سے ایک ہی روز میں 775 افراد شفایاب ہوئے جس کے ساتھ اب تک مملکت میں اس مرض سے 3 لاکھ 87 ہزار 795 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے حوالے سے جاری چارٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے جن کی تعداد 419 تھی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں 210 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مشرقی ریجن میں 133 ، عسیر میں 34 ، مدینہ منورہ ریجن میں 32 ، قصیم ریجن 26 ، جازان 23 ، حائل 20 ،ِ تبوک 15 ، شمالی حدود 12 ، نجران 9 ، الباحہ 8 اور الجوف ریجن میں 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت مملکت میں کورونا کے ایکٹیومریضوں کی تعداد 9 ہزار 449 ہے جن میں سے 1 ہزار 18 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔