Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس پیر کو قطر کی سربراہی میں ہوگا 

فلسطینی درخواست کی قطر، اردن اور یمن نے حمایت کی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس پیر کو جنرل سیکریٹریٹ قاہرہ میں قطر کی زیر صدارت ہوگا۔
 عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کےلیے فلسطینی درخواست کی قطر، اردن اور یمن نے حمایت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اجلاس کے شرکا مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات و جرائم، اسلامی و عیسائی مقامات مقدسہ خصوصا مسجد اقصی اور نمازیوں پر  حملے کے موضوص پر تبادلہ خیال کریں گے۔
  بیت المقدس کے فلسطینی شہریوں کے مکانات پر قبضے کے منصوبوں اور اسرائیل کی وحشیانہ سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
عرب لیگ کے اجلاس میں خصوصا الشیخ جراح محلے کا معاملہ زیر بحث آئے گا جسے اس کے حقیقی باشندوں سے خالی کرانے اور انہیں علاقے سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیئر: