Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور جازان سمیت کئی علاقے اتوار کو بارش کی زد میں

سب سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔(فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے اتوار 8 مئی کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اتوار کو جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اتوار کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔
بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار 14 تا 38 کلو میٹر ہوگی۔ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا۔ ہواؤں کی رفتار 15 تا 38 کلو میٹرفی گھنٹہ ہوگی اور لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔

شیئر: