Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھا اور عسیر میں بارش، بعض مقامات پر ژالہ باری

شہری دفاع نے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ عسیر ریجن میں بارش کا قوی امکان ہے۔ بارش کے ساتھ بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہو گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کی قومی کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ عسیر ریجن کے علاوہ ابھا شہر اور دیگر کشمنریاں جن میں احد رفیدہ ، المجاردہ، النماص ، بارق، بلقرن ، تنومہ ، خمیس مشیط ، رجال المع، محایل میں بھی بارش اور ژالہ باری ک امکان ہے۔

پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے احتیاط برتیں(فوٹو، ایس پی اے)

دوسری جانب محکمہ کا کہنا ہے کہ الباحہ کمشنری میں بھی موسم ابرآلود ہوگا۔ بعض علاقوں میں تیز جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
الباحہ شہر اور اس کی مضافات میں بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ متاثرہ مقامات پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں قیام کرنے سے گریز کریں خاص کروہ مقامات جو برساتی پانی کی گزرگاہیں ہیں وہاں قطعی طورپر قیام نہ کریں۔
ہائی ویزے خاص کرپہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے انتہائی محتاط رہتے ہوئے گاڑی چلائیں۔ بارش کے دوران گاڑی کے وائپرز کو درست رکھیں اور ہیزرڈ کا استعمال لازمی کریں۔

شیئر: