ریاض کی فرنیچر ورکشاپ میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا
ریاض کی فرنیچر ورکشاپ میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا
پیر 10 مئی 2021 22:58
موسم گرما کے دوران آتشزدگی کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی دارالحکومت ریاض کے الطویق محلے میں واقع فرنیچر کے ورکشاپ میں پیر کو لگنے والی ٓٓگ پر قابو پا لیا گیا۔ ورکشاپ سے اٹھنے والے آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کر رہے تھے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہری دفاع نے آگ کو بجھانے اور اس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ ٹیموں کی کوششوں کے مناظر پر مشتمل تصاویرویب سائٹ پر شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے بڑے شہروں میں موسم گرما کے دوران آتشزدگی کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ موسم کی شروعات ہی میں آتشزدگی کے کئی واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں۔