Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے مال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

آتشزدگی کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئے۔ (فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی دارالحکومت ریاض کے معروف صحاری مال کمپلیکس میں جمعے کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل  ہوگئے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق صحاری مول شمالی ریاض میں کنگ عبدالعزیز روڈ پر واقع ہے۔ یہاں بہت سے  ریستوران اور دکانیں ہیں۔ 
آگ لگنے سے مال سے دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگےط شہری دفاع کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے فوری طور پر پہنچیں۔

صحاری مول شمالی ریاض میں کنگ عبدالعزیز روڈ پر واقع ہے۔(فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)

سوشل میڈیا پروائرل وڈیو کلپس میں آگ لگنے کے بعد لوگ تیزی سے مال سے نکلتے نظر آرہے ہیں۔ 
 محکمہ  شہری دفاع نے بیان جاری کرکے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
اس سے قبل شہری دفاع نےمقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا تھا کہ آگ سے بچاؤ اور آگ بجھانے والے آلات ضرور رکھے جائیں جبکہ آگ لگنے کی صورت میں ایمرجنسی ایگزٹ بنانے کا اہتمام کیا جائے۔
گھروں، دفاتر، تجارتی مراکز، فیکٹریوں میں کسی بھی جگہ وائرنگ غیر معیاری طریقے سے نہ کرائی جائے۔ 

شیئر: