بن داؤد گروپ ریاض میں 10 نئی برانچیں کھولے گا
سپر مارکیٹ کے شعبے میں سعودیوں کو مزید ملازمتیں ملیں گی۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں بن داؤد سپر سٹورز نے کہا ہے کہ وہ مملکت میں اپنے فٹ پرنٹ کو بڑھانے کے لیے ریاض میں 10 نئی برانچیں کھولے گا۔
کمپنی جو بن داؤد ہولڈنگ کی ایک یونٹ ہے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ 2022 سے 2027 تک پانچ سالوں کے دوران 10 نئی برانچیں کھولے گی۔
بن داؤد ہولڈنگ نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کا منافع ایک سال پہلے کے مقابلے میں نصف ملین سے زیادہ کم ہو کر 62.1 ملین ریال رہ گیا ہے۔
بن داؤد ہولڈنگ کے سی ای او احمد اے آر بن داؤد نے کہا کہ ’اس سال کے لیے یہ ایک مشکل آغاز رہا ہے کیونکہ مقامی سعودی گروسری ریٹیل مارکیٹ اب بھی دبی ہوئی ہے۔ کچھ بحالی دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے لیکن ہم مجموعی طور پر 2021 کے دوسرے نصف حصے میں پری کوویڈ فروخت میں واپسی دیکھ رہے ہیں۔‘
تاہم یہ گروپ محتاط طور پر پرامید ہے کیونکہ مکہ اور مدینہ میں اس کی فروخت بڑھ رہی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ مملکت میں زائرین کی بتدریج واپسی سے فائدہ اٹھائے گا۔
گروپ کا کہنا ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے وابستہ اپنے اخراجات کو کم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
بن داؤد نے کہا کہ کمپنی کے سٹور کھولنے کے پروگرام کے تحت سپر مارکیٹ کے شعبے میں سعودیوں کو مزید ملازمتیں ملیں گی۔