Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بقالوں اور سپر سٹورز میں نئے ضوابط، آج سے پہلے مرحلے کا آغاز

دوسرے مرحلے کا آغاز 29 جون 2021 سے کیا جائے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزارت بلدیات نے بدھ  سے جنرل اور سپر سٹورز سے متعلق ہیلتھ سرٹیفکیٹ، سی سی کیمروں کے نئے ضوابط کا نفاذ شروع کیا ہے
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات نے اس سے قبل کہا تھا کہ جنرل اور سپر سٹورز کے نئے ضابطے دو مراحل میں نافذ ہوں گے۔
پہلے مرحلے کی شروعات 10 فروری 2021 اور دوسرے مرحلے کا آغاز 29 جون 2021 سے کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں جنرل اور سپر سٹورز پر ہیلتھ سرٹیفکیٹ، سی سی کیمروں کی تنصیب، لائسنس کا موثر ہونا اور تمام اشیا پر نرخوں کے ٹیگ لگانے کی پابندی شروع کی گئی ہے۔
دوسرے مرحلے میں جنرل اور سپر سٹورز سے جن ضوابط کی پابندی کرائی جائے گی ان میں ای بل کے اجرا ، نئے بورڈز کی تنصیب،  سٹورز کا فرنٹ شفاف شیشے کا ہونا شامل ہے۔
جنرل اور سپر سٹورز کے بیرونی حصے میں شفاف شیشے کی تنصیب ،چھتوں، دیواروں، فرش، ریکس اور سامان ذخیرہ کرنے والی جگہوں کی صفائی ،فروزن اور کولڈ سٹوریج یونٹ اور ان  کے پاس پاس کی جگہوں کی صفائی اور ریکس کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ 
صفائی میں استعمال ہونے والی اشیا و آلات کو غذائی اشیا سے الگ تھلگ رکھنے کا انتظام، آگ بجھانے والے متحرک سیلنڈرز کی موجودگی اور فرسٹ میڈیکل ایڈ بکس  کی فراہمی بھی ضروری ہوگی۔ 

شیئر: