Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف بلدیہ کی کارروائیاں، 2 باربر شاپس سیل 

عید پر رش بڑھنے پر یہ اقدام کیا گیا ہے- (فوٹو سبق)
طائف ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے عید الفطر کے حوالے سے باربرشاپس پر کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں پر متعدد کارروائیاں کیں۔  
تفتیشی ٹیموں نے سنگین خلاف ورزیوں پر دو باربر شاپس کو سیل کرتے ہوئے مالکان پر جرمانے بھی عائد کیے ۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے صالونز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ عید الفطر کے حوالے سے خصوصی احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے۔ 

بلدیہ نے کہا ہے کہ باربر شاپ میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے- (فوٹو سبق)

وزارت صحت کی ہدایت کے پیش نظر بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے طائف میں متعدد باربرشاپس کا دورہ کیا تاکہ مقررہ ضوابط پرعمل درآمد کویقینی بنایا جائے۔ 
ریجنل بلدیہ کی جانب سے جنوبی علاقے میں تفتیشی ٹیم نے ایک صالون میں کورونا کے حوالے سے سنگین خلاف ورزی ریکارڈ کرنے پر اسے سیل کردیا۔ 

احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والی باربر شاپس کو سیل کردیا گیا- (فوٹو سبق)

دوسری جانب ’الشفابلدیہ ‘ کی تفتیشی ٹیم نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے پر ایک باربرشاپ کو سیل کردیا۔ 
ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی باربرشاپس کی نگرانی جاری ہے اس دوران متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی جن پردکان مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے ۔ 
واضح رہے بلدیہ کی جانب سے باربر شاپس کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ صالون کے ملازمین احتیاطی تدابیر پرعمل کریں جن میں کارکنوں کے لیے خصوصی لباس اور صفائی کا خاص خیال رکھنا شامل ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: