پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'فلسطینی عوام دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں۔'
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری پرتشدد جھڑپوں اور غزہ پر اسرائیلی بمباری کے تناظر میں ملالہ یوسف زئی نے بدھ کے روز ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔
مزید پڑھیں
-
’تعلیم دنیا کی بہتری کے لیے استعمال کریں‘Node ID: 483876
-
غزہ کشیدگی: 40 ہلاک، اسرائیلی فضائی حملوں میں 200 سے زائد زخمیNode ID: 565291
انگریزی میں جاری کیے گئے اس ویڈیو بیان میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 'غزہ میں خواتین اور بچوں پر اسرائیل کے فضائی حملے، مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والوں کو نشانہ بنانا، جبری بے دخلی، تشدد اور ہلاکتیں انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔'
'دنیا بھر کے عوام جن میں مسلمان، مسیحی اور یہودی شامل ہیں فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔'
A Palestinian child should be sitting in a classroom, not in rubble.
World leaders must act immediately to protect the human rights of Palestinians. pic.twitter.com/6BLQq58D4H
— Malala (@Malala) May 12, 2021