سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا کہ ٹائراسکریچنگ اور بغیر نمبر پلیٹ ڈرائیونگ پر متعدد گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے اکاونٹ پر بتایا کہ یہ واقعات مدینہ منورہ ریجن میں ریکارڈ کیے گئے۔ ڈرائیوروں کو ٹریفک خلاف ورزیوں پر حراست میس لیا گیا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ ٹائر سکریچنگ اور بغیر نمبر پلیٹ خلاف ورزیوں پر مقامی شہریوں کو حراست میں لے کر سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔