ٹائر سکریچنگ اور گاڑی پر پولیس ہوٹر نصب کرنے پر گرفتاری
پولیس نے شہری کو نشاندہی کے بعد حراست میں لیا ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے گاڑی میں پولیس ہوٹر نصب کرنے والے شہری کو گرفتار کیا ہے۔
ٹائر سکریچنگ کا شوق بھی کیا تھا جس سے راہگیروں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں بتایا کہ شہری کو نشاندہی کے بعد حراست میں لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقامی شہری ہے اور عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کےحوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں اپنی گاڑی میں پولیس ہوٹر نصب کرنا اور ٹائر سکریچنگ دونوں سنگین جرائم کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کے ارتکاب پر سزا مقرر ہے۔