سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت میں ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی بائیس ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سب سے زیادہ 8 ہزار 200 خلاف ورزیاں ریاض میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ مکہ ریجن میں 3 ہزار 700 جبکہ الشرقیہ ریجن میں 3 ہزار 500 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سب سے کم خلاف ورزیاں نجران میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان کی تعداد 78 رہی۔ جازان میں 116 اور عسیر میں 358 خلاف ورزیا ں ریکارڈ کی گئی ہیں۔