Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور ریاض میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، کئی تجارتی مراکز بند

سعودی عرب میں عید الفطر پر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے چھاپہ مہم تیز کردی ہے۔
سبق ویب کے مطابق جدہ اور ریاض میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کئی تجارتی مراکز بند کیے گئے ہیں۔
جدہ میں میونسپلٹی اہلکاوں نے کورونا ایس او پیز کی متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں اور نو تجارتی مراکز سیل کردیے۔
بیان میں بتایا گیا کہ جدہ میں شمالی کورنیش السیف، فلسطین سٹریٹ واکنگ ٹریک اور سینٹرل کورنیش پر مختلف اوقات میں تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ سینیٹائزنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ ’متعلقہ اداروں کی نمائندہ ٹیموں کے ساتھ  مخلتف مقامات پر فیلڈ مہم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے‘۔
علاوہ ازیں ریاض میونسپلٹی نے بیان میں کہا ہے کہ ’ پانچ دنو ں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 249 تجارتی مراکز بند کر دیے گئے‘۔
ریاض میونسپلٹی نے بتایا کہ’ تفتیشی دورواوں کے موقع پر1741 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں ۔زیادہ تر خلاف ورزیاں درجہ حرارت چیک نہ کرنے، ماسک نہ پہننے اور صحت ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق ہیں‘۔

شیئر: