Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے افغان ہم منصب کا ٹیلی فون پر رابطہ

سعودی عرب نے کابل کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو افغان وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
  خطے کے متعدد مسائل خصوصا مسئلہ فلسطین اور علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے کابل کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ افغان حکومت دہشت گردی سے نٹنے کے لیے جو اقدامات کرے گی سعودی عرب اس کی تائید اور حمات کرے گا‘۔
دفتر خارجہ نے حملے میں مرنے والوں کےاعزہ، افغان حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

شیئر: