Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں پر انڈیا سمیت تیرہ ممالک کے سفر پر پابندی

پابندی مقامی شہریوں کی صحت و سلامتی کی خاطر لگائی گئی ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں پر انڈیا سمیت تیرہ ممالک کے سفر پر پابندی عائد کی ہے۔ ان میں سے کسی بھی ملک کے سفر کےلیے پیشگی اجازت نامہ لینا ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ تیرہ ممالک پر پابندی مقامی شہریوں کی صحت و سلامتی کی خاطر لگائی گئی ہے۔‘
جن ملکوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں لیبیا، شام، لبنان، یمن، ایران، ترکی، آرمینیا، صومالیہ، جمہوریہ کانگو،افغانستان، وینزویلا، انڈیا اور بیلا روس شامل ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’ان ممالک کا سفر نہ کیا جائے اور ایسے کسی بھی ملک کا سفر نہ کریں جہاں ابھی تک کورونا کی وبا قابو سے باہر ہو‘۔
وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں سے کہا کہ’ وہ ایسے ممالک کے سفر سے قبل جہاں انہیں جانے کی اجازت ہے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ غیر مستحکم علاقوں سے دور رییں۔ ایسی کسی بھی جگہ نہ جائیں جہاں کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہو ۔جہاں بھی جائیں کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں‘۔
یاد رہے کہ سعودی ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں پیر سترہ مئی  رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے لیے مکمل طور پر کھول دی جائیں گی۔
 السعودیہ نے بیان میں کہا ہے کہ ’اس نے 95 ایئرپورٹس میں سے 71  کے لیے پروازیں چلانے کی تیاریاں کی ہیں، ان میں 28 ملکی اور43 انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں‘ ۔

شیئر: