Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آنکھوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

کیا آپ آنکھوں کی سوجن سے دوچار ہیں؟ آپ کی عمر بڑھنے کے ساتھ یہ کوئی غیر معمولی مسئلہ نہیں ہے۔
سیدتی میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق جینیاتی عوامل، آنکھوں میں تناؤ یا پھر جلد کے مسائل یا روزمرہ کی غیر صحت بخش عادات آنکھوں میں سوزش کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
آنکھوں کے نیچے کھیرے رکھنے یا کچھ کریم استعمال کرنے کے بجائے اس کی وجہ تک پہنچنا زیادہ مفید ہوسکتا ہے۔

آنکھوں میں سوجن اور ورم کا کیا سبب ہوتا ہے؟

جسم میں کسی بھی وقت ضرورت سے زیادہ سوجن ہوسکتی ہے، اسے ورم ہونا کہتے ہیں۔
چونکہ آنکھوں کے آس پاس کی جلد فطرت کے مطابق پتلی ہوتی ہے ، اس وجہ سے یہ سوجن کے علاوہ سیاہ ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔
کچھ لوگوں کو حیرت ہوسکتی ہے کہ اس حصے میں مائع کیوں جمع ہوتے ہیں اور اس میں سوجن کیوں آتی ہے؟ اس کی بڑی وجہ آپ کی کچھ عادتیں ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آپ خود اپنی آنکھوں کی سوجن میں کردار ادا کرتے ہیں۔ یہاں کچھ چیزیں ہیں جو آپ کرتے ہیں اس سے آپ کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

رات کو کم از کم 6-8 گھنٹے اچھی نیند لینا اور مناسب آرام حاصل کرنا آنکھوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔۔ (فوٹو: پکسا بے)

بہت زیادہ نمک کھانا

سب سے پہلے  کھانے میں اپنے نمک کی مقدار کو چیک کریں۔ نمک خود بخود جسم کے مائع کو اکٹھا کرلیتا ہے جو آپ کی آنکھوں اور دل کے لیے اچھا نہیں ہے۔ دل کا دورہ پڑنا اور فالج ہونے کی یہی وجہ  بنتا ہے، تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ روزانہ 2300 ملی گرام سے زیادہ نمک نہ لیں۔

کم مقدار میں پانی  پینا

جب جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے تو آنکھیں پھول جاتی ہیں۔  دراصل، آنکھوں کے آس پاس کے حصے رگوں اور اعصاب سے بھرے ہوئے ہیں، پانی کی مقدار میں اضافہ کریں اور یقینی بنائیں کہ آپ کافی  پانی پی  رہے  ہیں۔

کم سونا

جب آپ کو مناسب آرام نہیں ملتا تو آپ اگلی صبح صرف اپنی آنکھوں میں دیکھ کر ہی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ جب مناسب نیند نہیں لیں گے تو آنکھوں کے گرد سوجن ہوگی۔
رات کو کم از کم 6-8 گھنٹے اچھی نیند لینا اور مناسب آرام حاصل کرنا آنکھوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔

رات کو میک اپ نہ دھونا

خواتین آنکھوں کے نیچے کے حصے میں بھی میک اپ کا ستعمال کرتی ہیں جاسکتا ہے اس لیے اس حصے کو تروتازہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ رات کو اپنے چہرے کو دھوئیں۔

تمباکو کی مصنوعات کا استعمال

سگریٹ میں موجود زہریلا مواد جلد کی لچک کو ختم کردیتا ہے، جنیکوٹین ، سگریٹ میں پایا جانے والا مادہ آپ کو متحرک رکھتا ہے اور نیند کی کمی کا سبب بن سکتا ہے۔

آنکھوں کے آس پاس کی جلد فطرت کے مطابق پتلی ہوتی ہے ، اس وجہ سے یہ سوجن کے علاوہ سیاہ ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ (فوٹو: پکسا بے)

سورج کی تیز روشنی کا سامنا کرنا

سورج کی گرمی سے جلد کے ان خلیوں کو نقصان ہوتا ہے جو آپ کی جلد کو لچکدار بناتے ہیں۔ سورج کے سامنے آنے کے دوران سورج کو براہ راست  دیکھنے سے اجتناب کریں۔

شیئر: