کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کینیڈا کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ مردم شماری 2021 میں اردو زبان کو بطور انفرادی قومی زبان شامل کیا جائے جبکہ ماں بولی کے خانے میں پنجابی شاہ مکھی اور پنجابی گورمکھی کا علیحدہ زبانوں کے طور پر اندراج کیا جائے۔
کینیڈا میں مقیم پاکستانی کینیڈین شہریوں کی تنظیموں نے ہائی کمیشن کو اردو کو بطور قومی زبان جبکہ پنجابی کو مقامی زبان کے طور پر اندراج کرانے کی کوششیں کرنے کے لیے کہا تھا۔
مزید پڑھیں
-
بالی وڈ میں اردو زبان کے فروغ کا حکمNode ID: 408286
-
’کمنٹری پنجابی میں ہو تو مزہ آ جائے‘Node ID: 459616
-
فرائض کے دوران پنجابی کی ’بدتمیزی‘ کیوں؟Node ID: 459956