اسرائیلی فوجیوں نے امریکی نیوز چینل سی این این سے تعلق رکھنے والے صحافی کو برے سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے دھکے دیے۔
عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا کے ایک کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سی این این سے وابستہ بین ویڈیمین نامی سینیئر صحافی کو فوجیوں نے گھیر رکھا ہے اور دھکیلا جا رہا ہے۔ ویڈیمین جو شام اور غزہ سے 2014 میں رپورٹنگ کر چکے ہیں، کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مایوسی کے عالم میں چلتے ہوئے اپنے ہاتھ کو دیکھ رہے ہیں، جو ممکن ہے واقعے کے دوران زخمی ہو گیا ہو۔
اس ویڈیو کو سکائی نیوز کے مشرق وسطیٰ کے نمائندے مارک سٹون نے ٹویٹ کیا، جو خطے سے اپنے چینل کے لیے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ اسی کلپ میں ایک اور صحافی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جن کو ایک فوجی متشدد انداز میں آگے دھکیل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
اسرائیل اور غزہ میں کشیدگی، ’جنگ بندی کا امکان اب بھی کم‘Node ID: 566701
سکائی نیوز کے رپورٹر نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اپنایا جانے والا طرزعمل کوئی واحد واقعہ نہیں ہے۔
اسرائیلی فوج کے ساتھ بات کرنے سے قبل وہ کہتے ہیں ’ہمارے ساتھ پورا ہفتہ یہی ہوتا رہا ہے۔‘ انہوں نے لکھا ’آج میں ایک پولیس اہلکار کے پاس سے گزرا، میں مسکرا کر ہیلو کہا، جس کے جواب میں انہوں نے انتہائی نامناسب زبان استعمال کی۔‘
ایک اور ٹویٹ میں سٹون کہتے ہیں کہ ’میں نے آج اسرائیلی فوجیوں، پولیس کی جانب سے غیر ضروری اور اشتعال انگیزی کے کافی واقعات دیکھے ہیں۔‘
ان کے مطابق ’ دمشق گیٹ پر (فلسطینیوں کے پرامن گروپ پر گرینیڈز پھینکے گئے) اور شیخ جراح میں فلسطینیوں کے گھروں پانی برسایا گیا اور بیت المقدس میں بے تحاشا آنسو گیس استعمال کی گئی۔‘
The Israeli police pushing around accredited news correspondent @bencnn and his @cnni crew. It’s happened to us all this week.
Today I walked past a policeman. I smiled and said hello. “F*ck off” he said. pic.twitter.com/FuS1D9g3ey— Mark Stone (@Stone_SkyNews) May 18, 2021