Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری سب سے زیادہ کہاں کا سفر کر رہے ہیں؟

ہوائی جہازوں سے سب سے زیادہ سعودی شہری امارات گئے- (فوٹو اخبار 24)
17 مئی 2021 کو بین الاقوامی سفر پر پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد 18 ہزار 675  سے زیادہ سعودی شہری ہوائی اڈوں اور بری چیک پوسٹوں کے راستے سفر کرچکے ہیں۔ تقریبا ایک برس چار ماہ سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندیاں لگی ہوئی تھیں-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعدادوشمار جاری کرکے بتایا کہ اب تک ہوائی جہازوں سے سب سے زیادہ سعودی شہری امارات گئے-
ان کی تعداد  1983 ریکارڈ کی گئی- فضائی راستے سے امارات کے بعد سب سے زیادہ سعودی مصر گئے جن کی تعداد  1545 ریکارڈ کی گئی- 299 کی تعداد کے ساتھ قطر تیسرے، 233 کے ساتھ امریکہ چوتھے اور 165 کے ساتھ برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے-
پیر کو علی الصباح ایک بجے سے منگل کو دوپہر ایک بجے تک بری اور فضائی راستوں سے سفر کرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 675 سے زیادہ ریکارڈ کی گئی-
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان دونوں راستوں سے دس ہزار 452 سعودی باہر گئے-
بری راستے  سے سب سے زیادہ سفر کرنے والے کنگ فہد پل سے تھے- ان کی تعداد تین ہزار 3362 رہی-
البطحا  689 کے ساتھ دوسرے، الحدیثہ 673 کے ساتھ تیسرے، سلوی 324 کے ساتھ چوتھے اور الخفجی  270 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے- روز بروز سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: