شامی پناہ گزینوں کی صحت نگہداشت پروگرام کا دوسرا مرحلہ
شامی پناہ گزینوں کی صحت نگہداشت پروگرام کا دوسرا مرحلہ
جمعہ 21 مئی 2021 20:22
سعودی عرب عرسال میں بڑا ہیلتھ سینٹرقائم کیے ہوئے ہے ( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے لبنانی صوبے بعلبک کے عرسال قصبے میں شامی پناہ گزینوں کی صحت نگہداشت پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے اپریل 2021 کے دوران عرسال میں 7282 مریضوں کا طبی معائنہ کیا تھا جبکہ 12755 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی تھیں۔
مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز عرسال میں اوپی ڈی، فارمیسی، لیباریٹری، نرسنگ، سوشل ہیلتھ پروگرام اور ذہنی صحت کا شعبہ کھولے ہوئے ہے۔ رجوع کرنے والوں میں 42 فیصد مرد، 58 فیصد خواتین ریکارڈ پر آئیں جبکہ 67 فیصد پناہ گزین اور 33 فیصد مقامی باشندے تھے۔
سعودی عرب شامی پناہ گزینوں اور ضرورت مندوں کی انسانیت نواز خدمات کے لیے عرسال میں بڑا ہیلتھ سینٹرقائم کیے ہوئے ہے جس کی نگرانی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کررہا ہے۔