Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت پاکستان كے 19 ہزار گھرانوں میں چاولوں كی تقسیم

گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران عید سے قبل بھی مختلف علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا تھا۔ (فوٹو: شاہ سلمان ریلیف سینٹر)
سعودی فرمانروا شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے (کنگ سلمان ہیومینیٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر)  كی طرف سے صدقہ فطر پروگرام کے تحت پاکستان كے 19 ہزار 32 مستحق گھرانوں میں چاولوں كی تقسیم کی جا رہی ہے۔
اس امداد سے  صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا كے تقریباً 1 لاكھ 14 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مقامی حكومت كے تعاون سے 10 مئی سے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا كے نو اضلاع ( لاہور، فیصل آباد،خانیوال، ساہیوال، لكی مروت،ٹانک ‏، لور دیر ، باجوڑ، ڈیرہ اسماعیل خان) میں شفاف طریقے سے چاولوں کی تقسیم كا عمل عید سے قبل مکمل کیا جائے گا۔
تقسیم کیے جانے والے چاولوں کا مجموعی وزن 400 ٹن بنتا ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت دنیا کے چار بر اعظموں کے 59 ممالک میں بین الااقوامی، علاقائی اور مقامی شراکت داروں کے تعاون سے انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اس امداد سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد مستفید ہوئے ہیں۔

10 مئی سے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا كے نو اضلاع میں چاولوں کی تقسیم مکمل کیا جائے گا۔ (فوٹو: شاہ سلمان سینٹر)

کنگ سلمان ریلیف کے تحت ہر سال رمضان سے پہلے اور آخری اور عشرے میں پاکستان کے مختلف صوبوں کے دور دراز علاقوں کے مستحق خاندانوں میں اشیائے خوردونوش کی تقسیم کی جاتی ہے۔
گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران عید سے قبل بھی مقامی انتظامیہ کے تعاون کے ساتھ تمام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا تھا۔

شیئر: