Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار سعودی بہنیں فائیو سٹار ریستوران کامیابی سے چلانے لگیں

چاروں بہنیں مختلف ذمہ داریاں تقسیم کر کے ہوٹل کے امور بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ (فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں چار بہنوں نے مختلف شعبوں میں اپنی مہارت استعمال کرتے ہوئے انتہائی کامیابی سے فائیو سٹار ریستوران چلا رہی ہیں۔ چاروں بہنیں مختلف ذمہ داریاں تقسیم کر کے ہوٹل کے امور بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ 
سبق نیوز ویب سائٹ کے مطابق نجی ٹی وی ایم بی سی کے ایک پروگرام میں چاروں بہنوں سے ایک خصوصی ملاقات کا احوال پیش کیا گیا ہے۔ 
پروگرام کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سب سے چھوٹی بہن نوف سلامہ  نے کہا ’میں ایک سوشل خاتون ہوں اور مجھے لوگوں سے بات کرنا اچھا لگتا ہے اسی لیے ریستوران آنے والوں کا استقبال کرنے کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔‘
نوف سلامہ کے مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا کے امور بھی دیکھتی ہیں۔
دوسری بہن ندی سلامہ کو کھانا پکانے کا شوق ریستوران کے کچن تک لے گیا اور وہ اب اس فائیو سٹار ریستوران کے کچن کی ذمہ دار ہیں۔ 
تیسری بہن نورہ سلامہ ہوٹل کے مالی امور کی ذمہ دار ہیں ان کے مطابق وہ ہوٹل کی آمدنی و اخرجات کے علاوہ کارکنوں کی تنخواہوں اور دیگر مالی معاملات کو سنبھالتی ہیں جبکہ چوتھی بہن نہی سلامہ کارکنوں کے حکومتی معاملات جن میں اقاموں کی تجدید و ویزوں کا اجرا وغیرہ شامل ہے کی ذمہ دار ہیں۔ 

شیئر: