Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مکہ گیٹ کو میونسپلٹی کی توجہ کی ضرورت ہے: ضیا عزیز

’گیٹ کو مرمت کی ضرورت ہے جبکہ ارد گرد بنا پارک اب اجڑتا جارہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ گیٹ کاڈیزائن بنانے والے عالمی آرٹسٹ ضیا عزیز نے کہا ہے کہ مکہ گیٹ ایفل ٹاور، پیسا ٹاور اومجمسہ آزادی  کی طرح معنویت رکھتا ہے مگر میونسپلٹی کی بے توجہی کا شکار بنا ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’42 سال پہلے انہوں نے شاہکار گیٹ کا ڈیزائن رضا کارانہ طور پر بنایا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایت کے باوجود میونسپلٹی نے گیٹ پر ڈیزائنر کا نام نہیں لکھا‘۔
عالمی ڈیزائنر نے کہا ہے کہ ’زائرین حرم کی توجہ کا مرکز بننے والا یہ گیٹ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی عدم توجہی کا شکار ہے‘۔
’گیٹ کو مرمت کی ضرورت ہے جبکہ ارد گرد بنا پارک اب اجڑتا جارہا ہے جسے ازسر نو بحال کیا جانا چاہئے‘۔
واضح رہے کہ گیٹ آف مکہ ’با ب قرآن‘ کے نام سے بھی معروف ہے۔ اس کا ڈیزائن سعودی آرٹسٹ ضیاءعزیز  نے 1979ءمیں تیار کیا تھا۔

’گورنر مکہ مکرمہ کی ہدایت کے باوجود میونسپلٹی نے گیٹ پر ڈیزائنر کا نام نہیں لکھا‘۔

اس وقت تعمیر پر 4 کروڑ 60 لاکھ سعودی ریال لاگت آئی تھی۔ یہ 4712 مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 152 میٹر اور چوڑائی 31 میٹر ہے۔
یہ گیٹ مکہ مکرمہ اور جدہ کو جوڑنے والی شاہراہ پر شہر سے 5 کلومیٹر دو ر واقع ہے۔

شیئر: