Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کلاک ٹاور کے عجائب گھر میں خاص کیا ہے؟

مکہ کلاک ٹاور عجائب گھر میں التبانۃ کہکشاں کی تصویر پیش کی گئی ہے۔ (فوٹو ایم بی سی چینل)
مکہ کلاک ٹاور کے عجائب گھر میں گھڑیوں کے ارتقا کی تاریخ اجاگر کی جا رہی ہے۔
ایم بی سی چینل کے معروف پروگرام ’سین‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی صحافی احمد الشقیری نے بتایا کہ عجائب گھر میں گھڑیاں پیش کرکے بتایا گیا ہے کہ وقت بتانے کے سلسلے میں گھڑیوں نے کس طرح ترقی کی۔
الشقیری نے بتایا کہ ’پہلے جو گھڑیاں رائج تھیں وہ  وقت گھنٹے کے حساب سے بتاتی تھیں- پانی کی گھڑی، ریت کی گھڑی، موم گھڑی اور روغنی گھڑی رائج ہوتی رہیں۔‘
مکہ کلاک ٹاور کی گھڑی وقت منٹ کے  حساب سے بتاتی ہے- یہ وقت بتانے کے سلسلے میں بے حد دقیق ہے- یہ ملی سیکنڈ، مائیکرو سیکنڈ بلکہ نینو سیکنڈ کے حساب سے وقت بتاتی ہے۔
مکہ کلاک ٹاور عجائب گھر میں التبانۃ کہکشاں کی تصویر پیش کی گئی ہے۔ التبانۃ کہکشاں کی لمبائی ایک لاکھ نوری سال کے برابر ہے- تصویر کا انتخاب 37 ہزار تصاویر میں سے کیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: