کن اشیا کو ابال کر کھانے سے ان کی غذائیت بڑھ جاتی ہے؟
کن اشیا کو ابال کر کھانے سے ان کی غذائیت بڑھ جاتی ہے؟
پیر 24 مئی 2021 11:04
ڈاکٹروں اور متعدد ماہرین غذا نے سات قسم کے ابلے ہوئے کھانوں کی تاکید کی ہے۔ ماہرین نے ان ابلے ہوئے کھانوں کے فوائد کے پیش نظر یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ انہیں زیادہ ابالنے سے پرہیز کیا جائے۔
بولڈ سکائی ویب سائٹ کے مطابق ماہرین صحت نے ابلے ہوئے کھانوں کی افادیت پر زور دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بہت سی اشیاء ابلنے کے بعد نہایت لذیذ ہوتی ہیں جیسے چکن اور پھلیاں وغیرہ، اس کے علاوہ ابلنے کے بعد کوئی بھی غذا صحت کےلیے مفید ہوتی ہے جبکہ پکنے یا تلنے کے بعد اس چیز کے بعد سے غذائی عناصر ختم ہوجاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ابلی ہوئی اشیاء موٹاپے کاسبب نہیں بنتیں۔ اس کے برعکس پکی اور ابلی ہوئی اشیاء موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔
ابلنے کے بعد کسی بھی چیز کا ہضم ہونا آسان ہوجاتا ہے، یہ وزن میں کمی، جلد کےلیے مفید، بالوں کی افزائش اور تیزابیت سے بچاؤ اور گردے کی پتھری سے بچاتا ہے۔
سکائی ویب میں شائع رپورٹ میں سات ابلی ہوئی لذیذ اشیاء کےبارے میں بتایا گیا ہے۔
مکئ
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابلی ہوئی مکئی صحت کےلیے کئی فوائد رکھتی ہے اس میں متعدد وٹامنز ہوتے ہیں۔ یہ جسم کو ضروری معدنیات جیسے زنک، میگنیشیم، تانبا، آئرن اورمینگیج بھی مہیا کرتی ہے۔
آلو
ڈاکٹروں کے مطابق ابلے ہوئے آلو کیلوریز اور چربی کو جلانے میں معاون ہوتے ہیں، جبکہ کڑاہی میں یہ فوائد نہیں ہوتے۔ماہرین غذا نے تصدیق کی ہے کہ ابلے ہوئے آلو موٹاپے کی فکر کیے بغیر کھانے چاہیے اس سے معدہ جلد بھر جاتا ہےاور بھوک کا احساس ختم ہوجاتا ہے۔
انڈے
اس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ابلے ہوئے انڈوں کی سفیدی میں پائی جانے والی پروٹین صحت کے لیے نہایت مفید ہوتی ہے اور بلڈ میں شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہوتی ہے۔
سبز پھلیاں
پھلیوں میں فائبر کی بڑی مقدار ہوتی ہے، یہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے، یہ سوجن اور دل کی بیماریوں سے حفاظت کرتی ہے،یہ جسم سے اضافی مواد کو کم کرنے کا بھی سبب بنتی ہیں۔
بروکولی
ابلی ہوئی بروکولی صحت کےلیے مفید ہوتی ہے،اس میں فائبر، وٹامن سی ،وٹامن کے، آئرن اور پوٹاشیم سمیت بہت سے اجزاء شامل ہیں، اس میں دوسری سبزیوں کے مقابلے زیادہ پروٹین ہوتا ہے۔
دالیں
ابلی ہوئی دالیں اپنی غذائی عناصر کی وجہ سے صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں،یہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ابلی ہوئی دالیں کھانے سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے، یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہیں،ان سے جسمانی وزن برقرار رہتا ہے۔ ان سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
کیکڑے
ابلے ہوئے کیکڑے اور سمندری غذائیں غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔جبکہ انہیں پکانے سے ان میں موجود غذائیت ختم ہوجاتی ہے۔ ابلے ہوئے کیکڑے کو سالن، سوپ یا سلاد میں شامل کیا جاسکتا ہے۔