Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغی اور جسمانی صحت کے لیے سفر کے پانچ فوائد

سفر کے مثبت اثرات شخصیت پر پڑتے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
دماغی صحت کی حفاظت ایک نہایت اہم عمل ہے، اس کے لیے مختلف ورزشوں کے ساتھ ساتھ اچھی نیند، متوازن غذا اور سفر کرنا مفید ثابت ہوتے ہیں۔
سفر ہمیشہ نفسیاتی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ جب آپ سفر کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو اس کے مثبت اثرات شخصیت پر پڑتے ہیں۔
بدقسمتی سے بہت سے لوگوں کو سفر کی اہمیت کا احساس نہیں ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کس طرح سفر قوت مدافعت کو بہتر کرتا ہے، موڈ کو بہتر بناتا ہے، افسردگی کا مقابلہ کرتا ہے، اور دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
بولڈ سکائی ویب سائٹ کے مطابق سفر کے پانچ فوائد ہیں جو دماغ اور جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں۔

جسمانی قوت مدافعت کو بہتر کرتا ہے

سفر ذہنی صحت اور جسمانی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے، اس لیے کہ یہ جسمانی قوت مدافعت کے نظام کی نشوونما میں معاون ہوتا ہے جو کورونا وائرس سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔
قوت مدافعت میں بہتری آرام اور سکون کا احساس دلاتا ہے جو عام طور پر صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

فیصلے کرنے میں سکون اور لچک دیتا ہے

جب آپ نئے ممالک اور خطوں کا سفر کرتے ہیں تو آپ کا ذہن مختلف ماحول اور ثقافتوں کے مطابق ڈھالنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں جسمانی اور ذہنی طور پر مختلف مہارتیں حاصل ہوتی ہیں، اور فیصلہ سازی اور دوسرے کے ساتھ  اچھا سلوک کرنے کی تربیت ملتی ہے۔

دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے

سفر دماغ کو مزید وسعت دینے میں مدد کرتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ نئے تجربات سے علم میں وسعت اور لچک آتی ہے اور دماغ کو عروج ملتا ہے۔

قوت مدافعت میں بہتری آرام اور سکون کا احساس دلاتا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

دل کی بیماری سے بچاتا ہے

سفر کرنے والے افراد کو بہت کم ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے تناؤ، اضطراب، مایوسی یا افسردگی وغیرہ۔
جیسا کہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ بہت زیادہ سفر کرتے ہیں وہ دل کی پریشانیوں اور دل کے دورے کی شاذو نادر ہی شکار ہوتے ہیں۔

اچھی صحت کے لیے سفر معاون

سفر انسانی دماغ اور روحانی حالت پر اثرانداز ہوتا ہے جس کا اظہار جسمانی اثر سے جھلکتا ہے۔ انسان میں صبر پیدا ہوتا ہے۔ سفر شفا یابی اور اچھی صحت میں معاونت کرتا ہے، خاص طور پر سمندر کے ذریعے سفر کرنا مفید ہوتا ہے۔

شیئر: