Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل کو کہیں بارش اور کہیں گرد آلود ہوائیں

مدینہ منورہ کے بعض علاقے گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ منگل 25 مئی کو نجران، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہے گا۔ وقتا فوقتا گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہوائیں تیز چلیں گی۔ قصیم، ریاض اور مشرقی ریجن میں متعدد مقامات پر بارش کا امکان ہے‘۔ 
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ حائل، الجوف، حدود شمالیہ اور مدینہ منورہ کے بعض علاقے گرد آلود ہواؤں سے متاثر ہوں گے‘۔
’ منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی  گریڈ  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوسکتا ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  18 سینٹی گریڈ تبوک میں متوقع ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق منگل کو بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال سے شمال مغرب کی جانب ہوگا فی گھنٹہ رفتار 25 تا 35 کلو میٹر تک ہوگی جبکہ خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ جنوب مشرق سے شمال مشرق کی جانب ہوگا۔

شیئر: