Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات کے دفاعی تعاون پر مذاکرات 

باہمی دلچسپی کےعلاقائی و عالمی مسائل پر بھی موقف کا تبادلہ کیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی چیف آف آرمی سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے بدھ کو امارات کے وزیر دفاع محمد البواردی سے عسکری اور دفاعی تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی اور اماراتی عہدیداروں نے بدھ کو ابوظبی میں دونوں ملکوں کے تاریخی اور سٹراٹیجک تعلقات اور انہیں دونوں ملکوں کے مفادات کے استحکام کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

اماراتی چیف آف سٹاف سے بھی جنرل فیاض الرویلی نے ملاقات کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے) 

سعودی اور اماراتی عہدیداروں نے باہمی دلچسپی کےعلاقائی و عالمی مسائل پر بھی موقف کا تبادلہ کیا۔
اس موقع پر اماراتی آرمی کے چیف آف سٹاف جنرل حمد محمد ثانی الرمیثی، کئی اعلی افسران اور  دونوں ملکوں کی وزارت کے بھی اعلی عہدیدار موجود تھے۔
ایس پی اے کے مطابق اماراتی آرمی کے چیف آف سٹاف جنرل حمد الرمیثی سے سعودی آرمی کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے ابوظبی میں ملاقات کی وہ ان دنوں امارات کے دورے پر ہیں۔ 

جنرل فیاض الرویلی ان دنوں امارات کے دورے پر ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

دونوں ملکوں کی افواج کے سربراہوں نے سعودی عرب اور امارات برادر ملکوں کے درمیان تعاون، تمام سطحوں پر انہیں فروغ دینے کے طریقوں خصوصا عسکری اور دفاعی شعبوں میں باہمی تعلقات بہتر بنانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔
باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات زیر بحث آئے۔ فریقین کی جانب سے مسلح افواج  کے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شیئر: