Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ڈرائیونگ کے دوران دائیں لین کی پابندی کریں‘

محفوظ ڈرائیونگ یقینی بنانے کے لیے آگہی مہم چلا رہی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
ابوظبی پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ ’ ڈرائیونگ کے دوران دائیں لین کی پابندی کریں۔عقب یا بائیں جانب سے آنے والی گاڑیوں کو ترجیحی بنیاد پر آگے بڑھنے کا موقع دیں۔ ایسا نہ کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے جس پر 400 درہم جرمانہ ہوگا‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس ان دنوں محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی آگہی مہم چلا رہی ہے۔ 
ابوظبی پولیس نے بیان میں کہا کہ’  کوئی بھی ڈرائیور اپنے آگے چلنے والی گاڑی کو دائیں جانب سے اوور ٹیک نہ کرے ایسا کرنے پر ٹریفک حادثے کا بڑا خطرہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات اس سے ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں اور لوگ زخمی بھی ہوتے ہیں‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ کوئی بھی ڈرائیور اس وقت تک ٹریک تبدیل نہ کرے جب تک کہ اس بات کا اطمینان نہ کرلیا جائے کہ راستہ خالی ہے اور ٹریک تبدیل کرتے وقت ایک گاڑی دوسری گاڑی کے درمیان ضروری فاصلے کی پابندی کرے۔ ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک میں جاتے وقت سگنل ضرور دے‘۔

شیئر: