پانچ شہروں میں 41 ٹریفک خلا ف ورزیوں کے جرمانے
گھر کے سامنے کھڑی گاڑی کی نمبر پلیٹ چوری ہوگئی تھی( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ایک شہری ریاض سمیت پانچ شہروں میں اپنے نام سے 41 خلا ف ورزیوں کے جرمانے کے ایس ایم ایس دیکھ کر حیران رہ گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری حمد بن محمد بن حمید نے ریاض کے الکیروان پولیس سٹیشن میں ایک عجیب شکایت درج کرائی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بی ایم ڈبلیو گھر کے سامنے کھڑی تھی۔
کسی شخص نے گاڑی سے نمبر پلیٹ نکال کر اپنی گاڑی میں لگا لی۔ ریاض، بریدہ، عنیزہ، الغاط اور الخرج شہروں میں 41 ٹریفک خلاف ورزیاں کیں۔ ان سب کے جرمانے نمبر پلیٹ کی وجہ سے میرے ذمے آگئے۔
بن حمید نے بتایا کہ پولیس ابھی تک واردات کرنے والے کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ریاض کے الناصریہ محلے کے ٹریفک آفس میں جرمانوں کی منسوخی کی درخواست دی جبکہ تھانے میں پولیس سے واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کی اپیل کی تاہم ابھی تک گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔