فیس بک اور انسٹاگرام پر ’لائیک‘ کے فیچر کو ہٹانے کا راز کیا ہے؟
فیس بک اور انسٹاگرام پر ’لائیک‘ کے فیچر کو ہٹانے کا راز کیا ہے؟
ہفتہ 29 مئی 2021 14:33
نئی خصوصیت کی ابتدائی جانچ سے یہ ظاہر ہوا کہ کچھ ممبروں کی پوسٹوں کی تعداد دوگنی ہو جائے گی (فوٹو ڈی آئی وائی)
فیس بک انتظامیہ انسٹاگرام اور فیس بک پر ایک نئے فیچرکا اضافہ کرنے جارہی ہے جس سے صارفین اپنے اکاؤنٹس سے ’لائیک‘ کا فیچر ہٹا سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو لائیکس کے لیے مسلسل تگ و دو اور دوسروں کو خوش کرنے کے ذہنی تناؤ سے چھٹکارا ملے گا۔
فیس بک اور انسٹاگرام پر ’لائیکس‘ ہٹائیں
انسٹاگرام کے سربراہ آدم موسری کے مطابق یہ دونوں پلیٹ فارم اپنے صارفین کو یہ فیچر فراہم کریں گے کہ وہ لائیکس کی تعداد کو مکمل طور پر بند کر دیں یا اسے صرف خود دیکھنے کے لیے رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’لوگ یہ فیصلہ کرنے کے اہل ہوں گے کہ وہ لائیکس کی تعداد دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔‘
ان کے مطابق اضافی خصوصیت صارفین کو انفرادی پوسٹوں یا دوسروں کے لائیک بٹن کو آف کرنے کی اجازت دے گی۔
نئی خصوصیت کی ابتدائی جانچ سے یہ ظاہر ہوا کہ کچھ ممبروں کی پوسٹوں کی تعداد دوگنی ہو جائے گی، خاص طور پر جو لوگ دوسروں کے لائیکس سے اپنی پوسٹ کی پسندیدگی کا اندازہ لگاتے تھے۔ اب یہ ان کے اختیار میں ہوگا۔
اگرچہ لائیکس کی تعداد کی اہمیت اپنی جگہ ہے، خاص طور پر چھوٹی پوسٹیں بنانے والوں کو جو صارفین پسند کرتے ہیں اور وہ اپنی پوسٹوں کی حمایت میں لوگوں کی تعداد دکھا کر اپنی مقبولیت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
دوسری طرف ان لائیکس کی تعداد کا صارفین کی نفسیاتی صحت پر منفی اثر ہورہا تھا۔ وہ ذہنی پریشانیوں کا شکار ہورہے تھے، خاص طور پر نوجوان نسل ان لائیکس کی تعداد میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا چاہتی تھی۔
ذہنی صحت کے ماہرین نے نوٹ کیا کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد لوگوں کی قدر اور حیثیت کا اندازہ کرنے کے لیے سوشل نیٹ ورکس پر ان کے لائیکس کی تعداد پر انحصار کرتی ہے۔