وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سنیچر کو ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، تین لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔
اتوار کو اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللہ کل ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا، کل 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔ اب تک 70 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔‘
الحمدللہ کل ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا. کل 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسینیشن کی گئ. اب تک 70 لاکھ سے ویکسین لگائ جا چکی ہے. رجسٹر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ا کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 30, 2021
انہوں نے مزید بتایا کہ ’رجسٹر کرانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ایک کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔‘
دوسری جانب پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کی نگرانی اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد سے کم ہو گئی ہے۔
اتوار کی صبح جاری کیے گئے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 55 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے دو ہزار 697 کی رپورٹ مثبت آئی۔ اس طرح یہ شرح چار اعشاریہ آٹھ بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ’واک ان‘ ویکسینیشن کا اعلانNode ID: 569181
-
’ہسپتال شناختی کارڈ کے بغیر داخل نہیں کرتا، ویکسین کیسی؟‘Node ID: 569341